سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے مخلص اقدامات کر رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی جب کہ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور اسے تسلیم بھی کیا۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا خاص ہمسایہ ملک ہے، پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں پاکستان کے باہمی اورکثیر القومی تعاون موجود ہے۔ خطے کی سیکیورٹی اور امن کےلئے مل کرکام کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان ہمسائیہ ملک ہیں۔ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں آگے بڑھنے کےلئے خیالات کا تبادلہ اہم ہے ملاقات میں مسائل کے حل کے لئے بات چیت ہوئی مقصد صرف امن ،استحکام اور خوشحالی ہے۔
خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل پاکستان پہنچے تھے ، پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق جواد ظریف دورہ پاکستان کے دوران ملک کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا