گلگت(ڈسٹرک رپورٹر) 12 اگست کو نجی ٹی وی پر گلگت بلتستان خاص طور پر اہلیان بلتستان اور اسماعیلی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں میں دفاعی تجزیہ نگار امجد شیعب اور اینکر پرسن محمد مالک کی جانب سے لگائے الزامات کے خلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مذمتی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ایم ڈبیلو ایم کے ممبر اسمبلی حاجی رضوان کی جانب سے پیش کئے گئے مذمتی قراداد کو تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا اور گلگت بلتستان خاص طور پر اہلیان بلتستان اور اسماعیلی کمیونٹی کے خلاف منفی پروپگنڈے اور حقائق سے منافی تجزیہ پیش کرنے پر گلگت بلتستان کے عوام کی دل آذاری ہوئی ہے لہذا امجد شعیب اور چینل 92 گلگت بلتستان کے عوام معافی مانگیں۔ ممبران قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ امجد شیعب کے بیان پر ایکشن لیں اور اُنکوقانون کے مطابق سزا دیں

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا