راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس دوران آرمی چیف نے پاکستان میں امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے شکار افراد کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اورمسلح افواج بھرپورانداز میں دہشتگردی کے چیلنج سے نبرد آزما ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا