لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے، نجم سیٹھی نے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے، انہوں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔اپنے استعفے میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ نے کئی بار مختلف فورمز پر کہا ہے کہ آپ کے پاس کرکٹ کا بہترین ویژن ہے، آپ کے ویژن کو بھرپور موقع دینے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ بورڈ آف گورنرز نے 2020 تک پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا چیئرمین رہنے کی منظوری دی تھی تاہم اب وہ بورڈ آف گورنرز کی ممبرشپ سے بھی خود کو علیحدہ کر رہے ہیں۔نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا