عمران خان نےتقریر میں نام تک نہ لیکر گلگت بلتستان کے عوام کو مایوس کیا۔ رہنما پیپلزپارٹی

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) عمران خان نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوس کیا اپنی پہلی تقریر میں گلگت بلتستان کا زکر تک نہیں کیا اور نہ ہی وہ گلگت بلتستان کو کچھ دینا چاہتے ہیں اس لئے عوام عمران خان پر زیادہ توقع مت رکھے اور اپنی جدوجہد جاری رکھے یہ بات پی پی پی لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو یکسر نظر انداز کرکے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی ہیں عوام ان کو تبدیلی کی اخری امید سمجھ رہے تھے لیکن انھوں نے اپنی پہلی تقریر میں ہی عوام کو مایوس کیا گلگت بلتستان ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سے سی پیک دیامر بھاشا ڈیم اور تین مما لک کے لئے راستہ یہاں سے جاتا ہے اور پورے ملک کے لئے پانی کے سب سے زیادہ زخائر یہاں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان سے گلگت بلتستان کا کوئی زکر تک نہیں کیا تو ایسا شخص گلگت بلتستان کے عوام کے لئے کیا کرے گا اس لئے عوام ان پر امید کی کرن سمجھنے کے بجائے اپنی جدوجہد کرے اور ائینی حقوق کے لئے اکھٹے ہوجائے ورنہ کسی کے بھی اسرے پر ائینی حقوق نہیں ملتے ہیں جب تک ہم ایک قوم نہیں بنے گے اس وقت تک کوئی بھی وزیر اعظم یا صدر ہمیں کچھ نہیں دے گا اب ہمیں ایک ہونا ہوگا۔اگر اب بھی ہم نے صرف توقعات پر ہی گزارہ کیا تو ائندہ پانچ سال مزید انتظار کے سوا ہمیں کچھ نہیں ملنے والا ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website