امریکی وزیر خارجہ نے اگلے ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا۔

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، اپنے دورے کے دوران مائیک پومپیو، وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی پاکستان آ رہا ہے، توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور افغانستان میں قیام امن پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دورے کے دوران مائیک پومپیو کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ فوجی اور سول حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے 14 اگست کے موقع پر اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کو جشنِ آزادی کی مبارک باد دی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website