کھرمنگ(پ،ر) غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈئنس آرگنائزیشن کھرمنگ کے چیرمین علی آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ۔استاد محترم سر سجاد حسین (مرحوم) نہایت ہی شفیق اور ملنسار اور مخنتی استاد تھے۔آج ہم ایک ایماندار اور عظیم معلم سے محروم ہوگئے۔ مرحوم پہلے اسوہ پبلک اسکول میں کئی سالوں تک اپنی خدمات سرانجام دئیے ان کے شاگرد ابھی پی ایچ ڈی اسکالز، میڈیکل ڈاکٹرز، انجئنزز، کمشن آفیسرز اور دوسرے محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مہدی آباد سے تعلق رکھنے والے نہایت ایماندار استاد اپنے گاؤں کے مذہبی خاندان سے تعلق رکھتا تھا. مرحوم ذاکر اہلبیت اور موذن بھی تھے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے محلے کے تمام بچوں کو صبح کے وقت قرآن مجید پڑھاتا تھا. ان کی اچانک موت نے انکے سینکڑؤں طلبہ پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں انکی یاد میں غمگین اور انکی مغفرت کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی کئے. سوشل میڈیا میں انکے چاہنے والوں نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار لرتے ہوئے اپنے پروفائیل تصویر میں انکی تصویر لگا دی ہے. ہم دعا کرتے ہیں کہ محترم مرحوم استاد کے لواحقین کو صبر جمیل اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کریں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا