گلگت (سٹی رپورٹر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے جنرل (ر) امجد شعیب کے حالیہ بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) امجد شعیب نے انتہائی غیر سنجیدہ اور حقائق سے منافی بیان دیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ جنرل (ر) امجد شعیب کے بیان سے گلگت بلتستان کے عوام میں انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے بیشمار قربانیاں دیں ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت رکھتے ہیں اور انتہائی پرامن لوگ ہیں۔ اس بیان سے جنرل (ر) امجد شعیب کی منفی ذہنیت کا عکاس کرتا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ جنرل (ر) امجد شعیب نے کسی سازش کے تحت یہ بیان دیا ہے ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پرامن عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسے بیان دینے پر جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے نازک حالات میں غیر ذمہ دارانہ بیان دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔ جنرل (ر) امجد شعیب میڈیا کے ذریعے غلط پروپیگنڈہ پھیلاتا ہے۔ ایسے لوگوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ جنرل (ر) امجد شعیب کے چاہئے کہ گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہاکہ گلگت بلتستان شہداء کی سرزمین ہے اور وطن عزیز سے محبت کرنے والوں کا علاقہ ہے۔ یہاں کے غیور عوام نے ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
امجد شعیب گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں اور آئندہ اسطرح کے غیرسنجیدہ بیانات سے گریز کریں۔گورنر گلگت بلتستان
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا