اسلام آباد( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر دھاندلی کے باوجود ایوان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کمیشن تشکیل دے کر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بڑی جماعتوں نے جو تماشا کیا ہے عوام اس تماشے کو پسند نہیں کرتے، اس انتخاب میں عوام کا پیسہ خرچ ہوا ہمیں عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہیے، یہ احتجاج دونوں جانب سے ہوا میری درخواست ہے کہ اسپیکر آئندہ اجلاسوں میں اپوزیشن اور حکومت کو آرڈر میں لائیں گے، امید ہے اسپیکر تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر اس ہاؤس کی عزت کو مزید بڑھائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے جس میں میڈیا کا بلیک آؤٹ رہا، نتائج تین دن تک سامنے نہ آئے، پری پول رگنگ اور آفٹر پول رگنگ کی گئی، فارم 45 نہ دیا گیا، آر ٹی ایس سسٹم نے کام نہ کیا یہ عمل الیکشن کے نتائج پر سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے تاہم اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے جمہوری عمل کو جاری رکھا اور ایوان میں آنے کا فیصلہ کیا۔
قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کا شاندار تقریر ،عوام میں خوب پذیرائی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا