سکردو (نامہ نگار )سول سوسائٹی بلتستان کی جانب سےلفٹنٹ جنرل(ر) امجد شیعب اوراینکر پرسن عبدل مالک کی 92 چینل پر گلگت بلتستان کے خلاف ہرزسرائی پر پورا گلگت بلتستان سراپا۔ آج سول سوسائٹی بلتستان کی جانب سے یاد گار شہداءسکردو پر شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والوں نے امجد شعیب اور محمد مالک کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور واضح طور پر پیغام دیا کہ اگر اسطرح کے الزامات نہ روکے تو گلگت بلتستان کے عوام سمجھیںگے کہ یہ سب کچھ پری پلان ہو رہا ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک ہماری حقوق کی آواز دبانے کے لیے استعمال نہیں کرنے دینگے۔ مقریرین کا عوام سے خطاب میں کہنا تھا کہ جن لوگوں نے بنگلہ دیش کو غدار کہ کر دولخت کیا آج وہی لوگ گلگت بلتستان کے عوام کے جزبے اور محبت کو نکالنا چاہتے ہیں اگر آرمی چیف اگلے جمعہ تک اس نامعقول جنرل کا احتساب نہیں کیا تو ہم سمجھیںگے کہ سب پاکستانی ادرے اس گھناونی الزام میںملوث ہیں ۔احتجاجی جلسے سے مولانا حسن جوہری ،بشارت ایڈوکیٹ،پروفیسر علی شفاء، پیپلز پارٹی سے نجف علی،تحریک انصاف کے رہنما مدثر خواجہ ۔بلتستان یوتھ الائنس کے سابق صدر سید بشارت شاہجی ۔ ایکشن کمیٹی بلتستان رہنما محمد علی دلشاد،مزدور رہنما غلام محمد، بی ایس ایف کے محمد حسین عابدی اور دیگر نے خطاب کیا اور بلتستان اور ہنزہ کے عوام کے خلاف ہرزسرائی پر سخت مذمت کیا اور آرمی کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لن دیا کہ اس جنرل کے خلاف ایکشن لیں۔مقررین نے آرمی چیف سے سوال کیا اگر جنرل دورانی کے خلاف جی ایچ کیو ایکشن لے سکتا ہے تو امجد شیعب کے خلاف کیوں نہیں؟ ہم متنازعہ ہونے کے باوجود پاکستان کے ہر سرحد پر حفاظت کی ہے اور آج تک پرامن حقوق کی بات کی ہے لہذا ہماری پرامن کوشسوں کو کمزوری یا بزدلی نہ سمجھا جاے اب گلگت بلتستان بیدار ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بدنیت لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا