سکردو(نامہ نگار) سکردو شہر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کیلئے سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرسٹی روڈ میٹلنگ کے اس منصوبے کی لاگت 25کروڑ بتایا جارہا ہے اوراس اہم منصوبے کو صرف 45 دنوں میں مکمل کرنے کی ہدف دی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر میٹلنگ اسٹنڈرڈ کو بروئے کارلاتے ہوئے کام شروع کرتے ہیں پینتالیس دن تو صرف سڑکوں کی صفائی اور کھرجنے میں لگ سکتا ہے کیونکہ سکردو شہر کی تمام سڑکیں ماضی میں غیرمیعاری مٹیریل کی استعمال اور کرپشن ذدہ انجینئرنگ کی وجہ سے بلکل ہی کھنڈرات بن چُکی ہے۔ لیکن طریقہ افتتاح سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی ماضی سے کچھ سبق سیکھے بغیر کرپشن کے اس پنڈورے سے اپنوں کو نوازنے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے۔
کمشنر بلتستان کو چاہئے کہ اس اہم منصوبے کی سخت نگرانی کریں اور انٹرسٹی روڈ میٹلنگ کو میٹلنگ اسٹنڈرڈ کے تحت یقینی بنائیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا