اسلام آباد(پ،ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدرر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہااگر کسی نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی تو رکاوٹ ڈالیں گے۔ اُنکا کہنا تھا کہ ہم حکومت ختم کرکے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن کی عیاشی کے تین سال گزر چکے ہیں اب ان کا امتحان شروع ہو گیا ہے اور وہ کرب میں مبتلا ہو گئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کو تحلیل کرنے کی بجائے حفیظ الرحمن اینڈ کمپنی کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے اور ان سے تین سال کا حساب لیا جائے ۔ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جاوید حسین اپنی سے ہٹ کر وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے خلاف عدم اعتماد کیلئے پچھلے کئی ماہ سے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور وفاق میں نون لیگ کا سورج غروب ہوتے ہی اُنہوں نے کہا ہے گلگت بلتستان حکومت کو تحیل کرنے کی صورت میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔ دوسری طرف گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے درمیان ہونے والے ملاقات میں پیپلزپارٹی کو عدم اعتماد کی تحریک سے دور رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کا اصل مقصد ایک دوسرے کے کرپشن پر بات نہیں کرنا بتایا جاتا ہے۔
تخت گلگت گرانے کے معاملے پر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان دو حصوں میں تقسیم۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا