دو اہم سابق عسکری قیادت کا بیرون ملک نوکری کرنے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔

0 0

اسلام آباد(سی پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل(ر) راحیل شریف اور جنرل(ر) شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لیتے ہوئےسیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2 سال تک بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتے ۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی بھی بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %