لاہور (ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 8 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔بدھ کولاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لائرز فاونڈیشن فارجسٹس کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری مراعات اور پروٹوکول لے رہے ہیں، جو غیر قانونی ہے، وہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کا حکم جاری کرے۔اس موقع پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ وہ آئندہ پیشی پر ہدایات لے کر پیش ہوں۔
کپتان کو وزیر اعظم بننے سے پہلے پروٹوکول، لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا