تحریک انصاف شگر نے سابق آئی جی سندھ افضل شگری کوگورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

0 0

شگر(پ ر) تحریک انصاف شگر نے سابق آئی جی سندھ افضل شگری کوگورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی شگر صدر انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا سابق ادوار میں سکٹ نظرا نداز کیا گیا اور یہاں کے لوگوں میں شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان کی گورننس بھی انتہائی خراب ہے ۔لہذا سے درست سمت میں لانے کیلئے ایک کہنہ مشق اور قابل شخصیت کی ضرورت ہے۔افضل علی شگری کی شخصیت بہادری اور خدمات سے کون واقف نہیں۔گلگت بلتستان کے لیے سب سے زیادہ آواز اٹھانے والا واحد شخص ہے کراچی سے لیکر بلتستان تک ہر فلاحی کام سمیت دیگر تمام تر سماجی کاموں میں ہمہ وقت صفہ اول میں رہے ہیں گلگت بلتستان کے کونے کونے سے واقف ہے اور گلگت بلتستان کے آئینی اور داخلی تمام تر معاملات سے بھی باخبرشخصیت ہے۔موجودہ گورنر سازی کے لیے بلتستان میں افضل شگری سے زیادہ حقدار اور موزون کوئی نہیں ہے لہذا متوقع وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے اپیل ہے کہ نیا گورنر گلگت بلتستان افضل شگری کو بنایا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website