شگر(عابدشگری)شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے شگر بھر میں عاشورہ اسد مذہبی عقیدت و روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اسد عاشورہ کی مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ؑ حسینی محلہ مرکنجہ سے برامد ہوا ،جلوس میں شگر بھر کے ماتمی انجمنوں اور دستوں نے شرکت کی۔اور سینہ کوبی و نوحہ زنی کرتے ہوئے اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے خانقاہ معلی شگرسے ہوتا ہوا اورواپس امام بارگاہ حسینیہ ؑ حسینی محلہ مرکنجہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے ۔جلوسوں کی حفاظت کیلئے پولیس الرٹ تھے۔ ایس پی شگر ضیاء اللہ ،ایس ڈی پی او علی محمد شگری ،تحصیلدار محمد لطیف،ایس ایچ او محمود علی جلوسوں کی سکیورٹی کی نگرانی کررہے تھے۔جبکہ شگر بوائز سکائوٹس کی جوان بھی سکیورٹی کی فرائض انجام دے رہے تھے۔ جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جلوسوں کی گذرگاہوں پر پانی وشربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں ۔جلوسوں کی برآمدگی سے قبل مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ؑ میں منعقدہ مجالس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے جید عالم دین ڈاکٹر شیخ محمد عسکری ممتاز اور آغا نثار حسین الموسوی نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی مسلم امہ کو اتحاد واتفاق کی تلقین کی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا