گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول کی سیاسی نفاذ کے خلاف جی بی کے طلبہ تنظیموں کاکراچی میں احتجاج۔

0 0

کراچی (پریس ریلیز)گلگت بلتستان میں شیڈول فور جیسے کالے قانون کو قوم پرستوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا بند کیا جائے. بی این ایس او سندھ زونبی این ایف کے سینئر رہنما یاور علی سمیت دیگر حق پرست نوجوان جو قوم کے بنیادی انسانی حقوق اور خطہ میں قیام امن کےلیے جدوجہد کرنے والوں کو شیڈول فور میں رکھنے کی مذمت کرتے ہیں : مقررین. اتوار کے روز پریس کلب کراچی میں بی این ایس او سندھ زون کی جانب سے شیڈول کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کی مختلف علاقائی طلبا تنظیموں ( اے بی ایم . بی ایس ایف، ایچ ایس او، بی ایس او ) سمیت گلگت بلتستان کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. مقررین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول فور دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے اور بےگنا انسانوں کے قتل و غارت گری اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بنایا گیا تھا لیکن گلگت بلتستان میں یہ قانون محض سیاسی بنیادوں پر پڑھے لکھے باشعور قوم پرست نوجوان جو اپنے خطے کی عالمی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کے مطابق اور قوم کے بنیادی جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرکے انسانی بنیادی حقوق کی آواز کو دبانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں اور اس کالے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں. شیڈول فور آزاد کشمیر میں لاگو نہیں ہو سکتا ہے تو مسلئہ کشمیر کا اہم حصہ گلگت بلتستان پر کس قانون اور آئین کے تحت لاگو کیا جاسکتا ہے. شیڈول فور جیسے کالے قوانین کے ذریعہ حکومت ہماری جدوجہد کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے حکومتی کوشش اور عزائم ہمارے جذبہ اور حوصلوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہونگے. اب گلگت بلتستان کی یوتھ اپنی 70 سالہ محرومی اور محکومی کا حساب مانگ رہی ہے اور حکومت وقت سے کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لے اور متنازعہ خطہ سے ATA اور شیڈول فور جیسے کالے قوانین کا خاتمہ کر کے خطہ کے متنازعہ حیثیت اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حقوق دیں .شیڈول فور دہشتگردوں سے ہٹا کر گلگت بلتستان کے حقوق کے علم برداروں کے خلاف استعمال کرنے کو ریاستی غنڈہ گردی اور اقوام متحدہ کی قرارداووں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %