تحریک انصاف کی جیت پر گلگت بلتستان کےلیگیوں میں سوگ کا سماں،عدم اعتماد تحریک میں تیزی کا امکان۔

0 0

گلگت( ڈسٹرک رپورٹر) پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح پر گلگت بلتستان مسلم لیگ نون کی حکومت میں عجیب سی خاموشی چھا گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان اسمبلی کے حکومتی اراکین بشمول مشیروں اور کوارڈنیٹرز کا لاو لشکر لیکر راولپنڈی میں حکومتی وسائل استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کیلئے کمپئن چلانے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مصروف تھے ۔ دوسری طرف عین الیکشن کے موقع پر گلگت بلتستان کے کئی اظلاع میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے لیکن کسی بھی اہم حکومتی شخص کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے عملی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے بلکہ مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی داد رسی کی جارہی ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مہم چلانے والے حکومتی تنخواہ دار کل رات سے ہی غائب ہیں اور اس وقت حکومت گلگت بلتستان میں مایوسی چھا گئی ہے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اس اُمید سے تھے کہ اس بار بھی کسی نہ کسی طرح مسلم لیگ نون نے جیت جانا ہے اور گلگت بلتستان میں اگلی بار کی حکومت کیلئے اُنکا راہ ہموار ہوگا لیکن اب ایسا نہیںہوا۔ مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد میں اب مزید تیزی آئے گی اور اُنکے کرپشن پر پہلے ہی نیب اُن سے پوچھ گچھ کرچُکے ہیں،لہذا اب مزید اُن کا گھیرا تنگ کیا جائے گا،دیامر بھاشا ڈیم میں وزیر اعلیٰ کے فرنٹ مین کی ریکوزیشن میں جو کرپشن کیا ہے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان اس حوالے سے پہلے ہی تحقیقات کا مطالبہ کرچُکے ہیں، اُس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ کی ٹیم کر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے اہم ذمہ دار کا کہنا تھا کہ حفیظ الرحمن کے دن گنے جا چُکے ہیں اُنہوں نے گلگت بلتستان کے عوام پر جو ظلم اور ذیادتیاں کی ہے اُس کا جواب دینا پڑے گا، اُنکا کہنا تھا کہ حفیط نے گلگت بلتستان کے عوام کو دہشتگرد بنا کر پیش کرے کئی سو افراد اس وقت شیڈول فور جیسے کالے قانون کی وجہ سے پریشان ہیں اُنہیں عوام کو ذہنی اذیت دینے کا بھی حساب دینا پڑے گا۔ دوسری طرف گلگت بلتستان قانون ساز اسبملی میں اپوزیشن اور متحدہ اپوزیشن کے رہنما کپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان نے تحریک انصاف کو تاریخی فتح پر مبارک باد دی ہے،مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی خواہش ہے کہ کپٹن شفیع تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %