اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان میں ہونے والے 11 ویں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، یہ نتائج مختلف پولنگ اسٹیشن سے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کوآرٹی ایس سےنتائج موصول ہونےکاسلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کے 26فیصدپولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج سامنے آئے ہیں۔ موصولہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف109نشستوں سےآگے،جب کہ ن لیگ اب تک68نشستوں کےساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔پیپلز پارٹی کو 37 نشستوں پر مخالف امیدواروں سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ آزاد امیدوار 20 حلقوں میں، جب کہ ایم کیو ایم کو06 حلقوں پر برتری حاصل ہے اور ایم ایم اے کو 08 حلقوں میں برتری حاصل ہے۔این اے 31 سے اے این پی کے امیدوارغلام بلور نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، غلام بلور شکست تسلیم کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے۔دوسری طرف جیتنے والے امید واروں کے سپورٹرز کے خوشی میں رقص، جھوم جھوم کر سڑکوں پر نکل آئے،لیگی کارکنان بلے کو ڈرپ لگا کر جبکہ پی ٹی آئی کارکنان تبدیلی کے نعرے لگاتے ہوئے بھنگڑے ڈالتے رہے ، اس موقع پر آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی ہوتے رہے ل، کسی قانونی کاروائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز عام انتخابات 2018ءکے اختتام کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے اعلانات سننے کے بعد سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے پارٹی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو چڑانے کیلئے کبھی لیگی کارکنان کی جانب سے بلے کو تو کبھی پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کی جانب سے شیر کو فرضی ڈرپیں لگا کر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ۔ اس حوالے سے رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بلاک کر کے ، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کر کے جشن منایا جاتارہا تاہم پولیس کی جانب سے کسی بھی پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ہوائی فائرنگ ، ایمپلی فائر ایکٹ یا آتشبازی سمیت کسی بھی قسم کی کاروائی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کپتان نے بڑا معرکہ فتح کرلیا،تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا