پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیر اعلیٰ کے مشیرشمس میرکو اُنکی قومی شناخت واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔

0 0

گلگت(چیف رپورٹر) امجد ایڈوکیٹ گلگت بلتستان کے فرزند ارجمند ہے شمس میر پہلے اپنی حیثیت واضح کرے پھر بیانات دے یہ بات پی پی پی لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ امجد ایڈوکیٹ ایک خاندانی اور گلگت بلتستان سے وفادار شخص ہے شمس میر بتائے کہ وہ کون ہے اور اس کا کیا کردار ہے اپنے کت کاٹھ سے بڑھ کر بیانات دینے سے گریز کرے ورنہ اسی طرح ان کو جواب دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ اج امجد ایڈوکیٹ کی وجہ سے حکومت کی عوام دشمن پالیسیز پر عمل درامد نہیں ہورہا ہے اگر اس جیسے بہادر لیڈر نہیں ہوتے تو صوبائی حکومت جی بی کے بیس لاکھ عوام کو بیچ کر کھا جاتی خالصہ سرکار کے نام پر عوامکے گھروں کو مسمار کرنا اور زمینوں پر قبضہ میرٹ کے نام پر اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو نوازنا جبکہ ٹھیکے کمیشن پر فروخت کرنا یہ صوبائی حکومت کا کام رہ گیا ہے اب تو وہ ریاست پاکستان کے خلاف بھی کھل کر بولنے لگے ہیں اور مودی کے دوستی کو ثابت کررہے ہیں اور نواز شریف کے ایجنڈے پر کاربند دکھائی دے رہے ہیں جس کی واضح مثال وزیر اعلی کی طرف سے جعفر اللہ خان نے جو ریاست کے خلاف زبان درازی کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے گزشتہ تین سالوں میں مسلم لیگ ن کے حکومت نے عوام پر اتنا ظلم کیا ہے جتنا مودی سرکار نے جموں کشمیر میں بھی نہیں کیا ہے لیکن شمس میر اور صوبائی حکومت یہ بات رکھے کہ جتنا ظلم کرو گے اتنا کل برداشت بھی کرنا ہے لہذا اللہ سے ڈرو اور عوام پر رحم کرو یہ سب امجد ایڈوکیٹ کی مرہون منت ہے کہ صوبائی حکومت کی عوام دشمن پالیسیز یہاں پر چل نہیں سکی ورنہ وہ یہاں کے عوام کو یہ حکومت فروخت کرچکی ہوتی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %