سکردو(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق کنونیئر ریٹائرڈ ڈی آئی جی حشمت اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شیڈول فور کا قانون کا غلط استعمال ہورہا ہے اپنے گاوں کی مسائل پر کوئی آواز اٹھایا جائے تو اس پر شیڈول فور کا قانون لاگو کیا جاتا ہے گلگت بلتستان کے حقوق پر آواز اٹھانے والوں کو شیڈول فور میں شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس طرح حفیظ سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے محب وطن لوگوں کے دلوں میں ریاست کے خلاف نفرت جنم لے رہا ہے اور اپنی سرکار کی ناکامی کو چھپانے کیلئے شیڈول فور کا سہارا لیا جارہا یے انہوں نے کہا جو ریاست کے خلاف دوسروں کی اشاروں پر آواز اٹھانے والوں پر شیڈول فور سے بھی اگر سخت قانونی ہے تو وہ لاگو کرکے سخت سے سخت قانونی کارروائی کیا جائے مگر جو اپنے علاقے کے مسائل پر آواز بلند کرنے والوں پر شیڈول فور لاگو کرنا سراسر زیادتی ہے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انے کے بعد جن بے گناہ لوگوں پر شیڈول فور میں شامل کیا گیا ہے ان پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر نکلنے کیلئے اقدامات کرینگے پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت میں انے کی صورت میں انصاف سے کام لیا جائے گا
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا