راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک ایران مسلح افواج میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تعاون سے خطے کے امن و سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنر ل ڈاکٹر محمد باقری نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران مسلح افواج کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ خطے کی سکیورٹی صورتحال‘ دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک ایران مسلح افواج میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تعاون سے خطے کے امن و سکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنر ڈاکٹر محمد باقری نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی۔ آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد پاک ایران مسلح افواج کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا