اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کل کے واقعات حیرت انگیز تھے جن کی توقع نہیں تھی، شہباز شریف اور لیگی قیادت نے نواز شریف کو دھوکا دیا،نواز شریف کے ساتھ وہ ہوا جو جنگ پلاسی میں سراج الدولہ کے ساتھ میر جعفر نے کیا، اتنا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم کے ساتھ ہوا، جیل جانے سے نواز شریف کا سیاسی کردار کم ہوگا، اگر مریم کی ضمانت ہوجائے تو بھی وہ والد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی،لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت خود کو غائب رکھا، لاہور میں 18 ایم این اے اور 38 امیدوار ہیں جن میں سے ایک بھی نہ پہنچا، صرف مشاہد اللہ خان پہنچا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے نواز شریف اور مریم کی واپسی پر ناکام شو کو اپنوں کی سازش قرار دے دیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف اور لیگی قیادت نے نواز شریف، مریم نواز کو دھوکہ دے دیا، کل کے واقعات حیرت انگیز تھے جن کی توقع نہیں تھی، کس طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف، سعد رفیق ایئر پورٹ پر پہنچ ہی نہ سکے، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر نے بھی نواز شریف کو تنہا چھوڑا، سب لیڈر پنجاب پولیس کی معمولی رکاوٹ کے باعث ایئر پورٹ تک پہنچے ہی نہیں، جب نواز شریف کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تو یہ سب لوگ پانچ میل دور تھے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایسے سیکڑوں احتجاج، مظاہرے کیے، لیکن پارٹی قیادت ہر موقع پر سب سے پہلے پہنچتی رہی ہے، شہباز شریف کو چاہیئے تھا ایئر پورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے اور نواز شریف سے ہاتھ ملاتے، ان لیڈروں کو اندر جانے سے کوئی نہ روکتا، نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت خود کو غائب رکھا، لاہور میں 18 ایم این اے اور 38 امیدوار ہیں جن میں سے ایک بھی نہ پہنچا، صرف مشاہد اللہ خان پہنچا ہے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق لوہے کے چنے چبانے والا بھی غائب رہا اور نظر ہی نہیں آیا، انہوں نے نواز شریف کو بلا کر پھنسا دیا ہے، فلائٹ سوا دو گھنٹے لیٹ ہوئی ہے اس کا فائدہ اٹھا کر ہی شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی و دیگر لیڈر پہنچ جاتے، یہ تو لگتا ہے کہ نواز شریف کو تسلیاں دے کر لندن سے بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے، نواز شریف کے ساتھ وہ ہوا جو جنگ پلاسی میں سراج الدولہ کے ساتھ میر جعفر نے کیا، اتنا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم کے ساتھ ہوا، جیل جانے سے نواز شریف کا سیاسی کردار کم ہوگا، اگر مریم کی ضمانت ہوجائے تو بھی وہ والد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا