کھرمنگ(نامہ نگار) بلتستان ریجن ضلع کھرمنگ موضع غاسنگ سے تعلق رکھنے والا کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسن پاکستان کی طرف سے تیونس میں سفیر تعینات کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اسلام آباد میں صدر پاکستان ممنون حسین نے اُن سے خصوصی ملاقات کرکے پاکستان اور تیونس کے درمیان سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور تجارتی حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعلقات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ یاد رہے محمدحسن اس سے قبل دفتر خارجہ میں خدمات دے رہے تھے جبکہ امریکا، چین اور نیپال سمیت کئی ممالک میں سفارتی آفیسرکے طور پر خدمات انجام دے چُکے ہیں۔ محمد حسن کا تعلق علاقہ غاسنگ کے علمی گھرانے سے ہے اور اُنکے سفیر بننے پر ضلع کھرمنگ اور اُنکے آبائی گاوں میں خوشی کی لہڑ دور گئی اور سوشل میڈیا پر ان کو خوب مبارک باد پیش کیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے نومنتخب سفیرمحمدحسن نہایت ملنسار اور عوام دوست شخصیت کا حامل بہترین انسان ہے۔ اُنکے علاقے میں اُنکی سادگی اور اخلاق کا پہلے ہی بہت چرچا ہیں اور اُنہیں علاقے میں لوگ عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا