راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت کی توثیق پانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے 26 شہریوں اور 8 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 133 افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موت کی سزا پانے والے ان دہشت گردوں میں پارا چنار کی مرکزی امام بارہ پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں جبکہ احسان اللہ ولد کفایت اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری بھی کیا گیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا