کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ قبضہ مافیا ملک کھاگیا‘ ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سندھ میں سرکاری اراضی کی لیز اور الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ میں سرکاری زمین کی بندر بانٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا ملک کھاگئی، ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے، سندھ میں جو ہوتا رہا، قانون کو مد نظررکھ کر فیصلہ کریں گے، زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے، یہاں بندر بانٹ کی گئی، بغیر نیلامی کے پلاٹ بانٹ دیئے گئے۔چیف جسٹس نے ونڈ پاور پروجیکٹ کے وکیل سے کہا کہ آپ پڑھیں ایک صفحے پر ناٹ ٹو کرپشن لکھا ہے، بس اوپر ناٹ ٹو کرپشن مگر نیچے سب کریشن ہی کرپشن ہے، سندھ میں کس قانون کے تحت سرکاری زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں، یہ تو ساری بدمعاشیاں چل رہی ہیں، میں نے کالونی لاءکو تبدیل کیا، گھر بیٹھے درخواست پر پلاٹ الاٹ اور مرضی کے 4 افراد کی کمیٹی بن جاتی ہے، ہم کریشن کے دروازے نہیں کھولنے دیں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے‘ زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے ‘زمینوں کی بندر بانٹ کی گئی اور بغیر نیلامی کے پلاٹ بنائے گئے‘ سندھ میں کس قانون کے تحت سرکاری زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں؟ یہ تو ساری بدمعاشیاں چل رہی ہیں، میں نے کالونی لاءکو تبدیل کیا، گھر بیٹھے درخواست پر پلاٹ الاٹ اور مرضی کے 4 افراد کی کمیٹی بن جاتی ہے، ہم کرپشن کے دروازے نہیں کھولنے دیں گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قبضہ مافیا ملک کھا گئے، ریاست کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے، زمینوں کی لیز اور الاٹمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے اور قانون کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ زمینوں کی بندر بانٹ کی گئی اور بغیر نیلامی کے پلاٹ بنائے گئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ونڈ پاور پروجیکٹ کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ پڑھیں ایک صفحے پر ناٹ ٹو کرپشن لکھا ہے، بس اوپر ناٹ ٹو کرپشن مگر نیچے سب کرپشن ہی کرپشن ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیاکہ سندھ میں کس قانون کے تحت سرکاری زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں؟ یہ تو ساری بدمعاشیاں چل رہی ہیں، میں نے کالونی لاءکو تبدیل کیا، گھر بیٹھے درخواست پر پلاٹ الاٹ اور مرضی کے 4 افراد کی کمیٹی بن جاتی ہے، ہم کرپشن کے دروازے نہیں کھولنے دیں گی۔چیف جسٹس نے بغیر نیلامی کے زمین لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس نے زمین لینی ہے کھلے عام نیلامی میں جائے، کسی کو بغیر نیلامی زمین نہیں لینے دیں گے۔عدلت نے صنعتی اراضی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی اور وکلا کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نے کراچی میں لینڈ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا