کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ سرکاری گاڑی پچھلے چھے مہینوں سے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عامر خان نگر میں اپنے گھریلو استعمال میں رکھا ہوا ہے۔زرائع کے مطابق اے سی آفس کے زیر استعمال گاڑی پوٹھوہار (گاڑی نمبر BLN 2126 )جو کہ کھرمنگ ضلع بننے سے قبل اسسٹینٹ کمشنر کھرمنگ کے زیر استعمال میں تھا۔یہ گاڑی پچھلے چھے مہینوں سے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عامر خان کے گھریلو استعمال کے لئے نگر میں ہے۔ جبکہ سرکاری رول ریگولیشن کے مطابق کوئی بھی سرکاری گاڑی اپنے مقررہ اسٹیشن سے باہر کہیں بھی لے کے نہیں جا سکتا۔ مگر نوزائیدہ ضلع کے دفتری کام کے لئیے استعمال ہونے والی گاڑی ڈی سی کھرمنگ عامر خان اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ لیتے ہوئے نگر کے جنگلات میں رکھا ہوا ہے۔ شاید انکو کام نہ کرنے پر سرکار نے انعام کے طور پر دیا ہو گا۔ یاد رہے موصوف خود ہر دوسرے دن میڈیکل کا بہانہ بنا کر کبھی گلگت تو کبھی اسلام آباد کے چکر کاٹتے نظر آتے ہیں۔ یہ بات بھی واضح رہیں انکے پاس دفتری استعمال کیلئے بھی ایک گاڑی پہلے سے ہی موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر کھرمنگ اسوقت کھرمنگ میں اپنے راجگیری قائم کر رکھا ہے انکو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پورے مہینے میں چند دنوں کے لئیے تشریف لاتے ہیں پھر پورے مہینے کے لئے غائب ہوتے ہیں۔کھرمنگ میں ڈی ایم جی آفسر کو بطور ڈپٹی کمشنر تعین کیا جائے تاکہ نوزائیدہ ضلع کے مسائل احسن طریقے سے حل کیا جا سکیں۔
اختیارات ناجائز استعمال، ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے سرکاری گاڑی کو پچھلے چھے مہینوں سے گھریلو استعمال میں رکھا ہوا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا