دارالابلاغ والارشادپاکستان کے زیر اہتمام سیسکو شگر میں مقابلہ حسن قرات کا اہتمام۔

0 0

شگر(پ،ر) دارالابلاغ والارشادپاکستان ماہ رمضان اور سال بھر کی دینی اور فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان بہار قرآن کے عنوان سے 12 سے 25 سال کے چھوٹے اور بڑے قارئین قرآن کیلئے ہرسال “مقابلہ حسن قرائت” کا انعقاد کرتاھے، سیسکو شگر میں منعقدہ اس سال کا قرآنی مقابلہ داسو شگر کے قاری نے جیت لیا جبکہ جونئیر گروپ کا مقابلہ سیسکو شگر کے ننھے قاری نے اپنے نام کرلیا،
آل شگر مقابلہ حسن قرائت میں داسو، برالدو علاقہ باشہ سمیت مختلف مقامات سے قارئین قرآن نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سب نے ممتاز عالم دین شیخ جواد نوری صاحب اور ان کے ادارہ کی دیگر خدمات کی طرح اس منفرد اور خوبصورت پروگرام کو بےحد مفید قرار دیتے ہوئے سراہا نیز اس بہترین پروگرام کےانتطامات سمیت مہمانوں کے استقبال وغیرہ کے سلسلے میں سیسکو کےعلما اور جوانوں کے خلوص و محنت اور ادارہ کی جانب سے کامیاب قارئین کی اچھے اچھے انعامات کےذریعے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ مقابلہ حسن قرائت اور جشن ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی اس نورانی تقریب میں علما، طلبا، بزرگوں، جوانوں اور مومنین ومومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علماء نے اپنے خطاب اور پیغام میں کہا کہ قرآن و اہلبیت سے رشتہ مضبوط کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں ھے ، محراب و منبر سےنفرت کےبجائے قرآن و اھلبیت کا صحیح پیغام اور محبت کا پیغام اجاگر کیا جائے۔ پروگرام میں لکی ڈرا کوپن کی قرعہ اندازی اور قصیدہ خوانوں ، مہمانوں کیلئے بھی انعامات دئیےگئے، اختتام پر تمام شرکاء کیلئے نیاز، افطاری اور دسترخوان امام حسن ع کا انتظام کیاگیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website