گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمٰن گردن تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کے مستقبل کو تباہ کر کے اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔سیاسی فرعون بننے کی کوشش کرنے والے کو فرعون کا بھیانک انجام بھی یاد رکھنا چاہئے۔حفیظ الرحمٰن سرکاری خزانے کو مال غنیمت کی طرح لوٹنے میں مصروف ہیں۔ترقیاتی فنڈز سے گاڑیاں خرید کر منظور نظر افراد اور آفیسران میں بانٹ کر اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔لگتا ہے گلگت بلتستان کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔نیب کرپشن روکنے کے بجائے تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ سنگین مجرمانہ غفلت ہے۔حفیظ الرحمٰن اور حواری نہایت منظم انداز میں لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں اور اس مقصد کے لئے باقائدہ ایک نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے جس میں چند اراکین اسمبلی,ممبران کونسل اور کچھ سرکاری آفیسران سمیت وزیر اعلی کے قریبی عزیز شامل ہیں۔اور اس منظم کرپشن میں ہر ایک کا حصہ مقرر ہے۔تمام محکموں میں کرپشن کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔نیب کی خاموشی سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ کہیں وہ بھی حفیظ الرحمٰن کی کرپشن میں شریک تو نہیں۔حفیظ الرحمٰن بدترین کرپشن کے ذریعے گلگت بلتستان کے اداروں کو تباہ کرنے میں پوری طرح سے مصروف عمل ہیں ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلی اور سرکاری آفیسران کے کرپشن پر مبنی گٹھ جوڑ کی تحقیقات کریں اور قومی اداروں کو تباہ ہونے سے بچائیں ورنہ بعید نہیں ہے کہ حفیظ الرحمن پورا گلگت بلتستان پیچ کھائیں گے۔
حفیظ الرحمٰن گردن تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اورخطے کی مستقبل کو تباہ کر کے اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا