کپتان کاپنجاب کے بعدسندھ سے بھی وکٹ گرانے کا سلسلہ شروع۔کراچی سے اہم وکٹ گرا دی۔

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کے بعدسندھ سے بھی وکٹ گرانے کا سلسلہ شروع کردیا، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر عمران خان کی جانب سے انہیں پارٹی مفلر بھی پہنایا گیا ،رشید گوڈیل نے عمران خان اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی شمولیت کی بہت خوشی ہے ،ان کے آنے سے کراچی میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website