چلاس( نامہ نگار خصوصی) چلاس بابوسر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے تبلیغی جماعت کے 4 افراد اور ایک گاڑی برفانی تودوں تلے دب گئے۔ واقعہ کے فورا بعد وہاں موجود لوکل سیاحوں نے فوری طور پہ امدادی کاروئی شروع کی اور ایک شخض کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔بعد ازاں فوری طور پہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا ویل ڈوڈر موقع پہ پہنچ کر برفانی تودہ ہٹانے سے دو مزید لاشیں ملی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو افراد گاڑی میں موجود ہیں انکی تلاش کے لئے امدادی کاروائی کے لئے لوکل سیاح انتظامیہ پولیس اور 1122 نے بھی امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔واقع میں جاںبحق افراد کی ملک کے مختلف حصوں سے دین کی تبلیغ کے سلسلے میں چلاس تشکیل ہوئی تھی اور بغرض سیر و تفریح بابوسر ٹاپ گئے تھے واپسی پہ برفانی تودہ کے زد میں آگئے۔ برفانی تودہ گرنے سے لوکل سیاحوں کی کافی تعداد بابوسر ٹاپ ناراں کہ طرف تھے وہ بھی پھس گئے تاہم ذرائع کے مطابق کل شام تک روڈ کو مکمل طور پہ بحال کیا جائے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا