گلگت(نامہ نگار خصوصی) گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی ،متحدہ اپوزیشن اور انجمن تاجران کی جانب گلگت بلتستان پیکج 2018 کےخلاف طے شدہشدہ پروگرام کے تحت ہفتہ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر گلگت بلتستان آرڈر 2018کے خلاف دھرنا دینے کی غرض سے دوپہر تین بجے گھڑی باغ گلگت سے ریلی کی شکل میں صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے چنار باغ کی جانب روانہ ہوئے۔ اس ریلی کی قیاد ت عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس اور متحدہ اپوزیشن کے اراکین کررہے تھے۔ ریلی چنار باغ جاتے ہوئے جب ریور ویو روڈ اورڈومیال لنک روڈ کے سنگم پر پہنچی تو پولیس نے آگے جانے سے روک دیا اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی اور متحدہ اپوزیشن کے رہنما مظاہرین اور پولیس کے مابین بحث و مباحثے کے بعد باقاعدہ ہاتھا پائی شروع ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج شروع کردی۔ پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس،جنرل سیکرٹری یعصوب الدین ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ جہانزیب خان،راجہ جہانزیب کے بیٹے جہانگیر ،تحریک انصاف کے ابرار بگورو،پی ایس ایف کے رہنما شرافت بیگ سمیت متعدد مظاہرین شدید چوٹیں آئی جنہیں عوام نے کاندھوں پر بٹھا کر ہسپتال منتقل کردیا۔ اس واقعے کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے آج اتوار کے روز پورے گلگت بلتستان میں شٹرڈائون اورپہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔اس واقعے کے خلاف اپوزیشن ممبران نے وزیراعلیٰ سمیت دیگر افراد پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے سٹی تھانہ گلگت میں درخواست دیدی دریں اثنا قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) محمد شفیع خان اورمرکزی انجمن تاجران کے رہنمائوںنے اس واقعے کے خلاف آج اتوار کے روز پورے گلگت بلتستان میں پہیہ جام اورشٹر ڈائون ہڑتال کی اپیل کی ہے اس واقعے کے فوراً بعد مظاہرین مذکورہ مقام پر دوبارہ دھرنا دے کر بیٹھ گئے اس دورا ن اپوزیشن کے رہنما مسلسل خطاب کرتے رہے شام کے وقت دھرنے کو ختم کردیاگیا جبکہ افطار کے بعد رات 9بجے اتحاد چوک گلگت میں متحدہ اپوزیشن اورمظاہرین نے دوبارہ دھرنالگا دیا ہے جو رات بھر اوراتور کے روز بھی جاری رہے گا۔


More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا