گلگت میں غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون۔

0 0

گلگت ( ڈسٹرک رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر تحصیلدار حسین شا ہ اور سٹی تھانہ ایس ایج او سید مرتضیٰ حسین نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگاکر غیر قانونی بلیو لائٹس اور فیسنی نمبر پلیٹ والی درجنوں گاڑیوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی موقع پر پولیس جوانوں کے زریعے گاڑیوں سے غیرقانونی بلیو لائٹس اور فیسنی نمبر پلیٹ اتروادئے ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری کے حکم پر تحصیلدار ہیڈ کوارٹر حسین شاہ اور سٹی تھانہ ایس ایج او سید مرتظیٰ حسین نے پولیس کی بھاری نفری لیکر شہر کے مختلف جگہوں پر ناکے لگاکر غیر قانونی بلیو لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹ والی درجنوں گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی دوران کاروائی تحصیلدار ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی غیر قانونی اقدام ناقابل برداشت ہے بل خصوص گاڑویوں پر غیر قانونی لوٹر اور فینسی نمبرات لگاکر صریحاٌ قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے انکے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لیا جائے گا ضلعی انتظامیہ پولیس کے ہمراہ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کاروئیاں تیز کر ے گی

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %