ہنزہ (پ،ر) گلگت بلتستان کا واحد لوڈشیڈنگ ضلع ہنزہ ماہ صیام میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ، عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کیا ہوا جو تھرمل جنریٹر کا اعلان تھا وعدہ پورا نہ ہو سکا ۔ ماہ صیام کے کے ابتدا میں ہنزہ کے عوام پہلے سے ہی اندھیرے میں تھے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا 48گھنٹوں میں 4گھنٹے کے لئے ملنے والی بجلی بھی عوام کو نہیں مل رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات کی عدم دلچپی کی باعث بجلی کی غیر مصفانہ تقسیم بھی کی جا رہی ہیں ۔ حسن آباد ہنزہ میں نصب وان میگا واٹ بجلی جو کہ عوام کو بھی ملناچاہیے کریم آباد ، علی آباد اور دیگر علاقوں کے کاروباری حلقوں کو بجلی روازنہ کے بنیاد پر دیا جا رہا ہیں جبکہ ماہ رمضان میں عوام کو کوئی پرُسان نہیں ہیں۔جس کے وجہ سے عوام اور طلباء کو سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ، جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن نے اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پر ایک اضافی تھرمل جنریٹر کا اہنگامی بنیادوں پر نصب کر کے عوام کو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے مگر اب تک وہ وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سکرٹری گلگت بلتستان سے پززور پطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ایک اضافہ تھرمل جنریٹر کا بندوبست کی جائے تاکہ ماہ صیام کے علاوہ سیاحوں کی مسکن ضلع ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہو
ضلع ہنزہ میں بدترین لوڈشیڈینگ نے عوام اور کاروباری طبقے کا جینا محال کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا