اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹاون کراچی، بحریہ ٹاون لاہوراوربحریہ ٹاون راولپنڈی کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین نیب نے متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںبحریہ ٹاون کے خلاف انویسٹی گیشن کو 3 ماہ کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کی من و عن تعمیل کی جائے۔ کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں بحریہ ٹاون کی اراضی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاون کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔عدالت نے معاملہ نیب کو بھیجنے اور تین ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا