نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے پاکستان میں تعینات رہنے والی اپنی ہی سفارت کار کو ’جاسوس‘ قرار دے دیا۔گزشتہ روز نیو دہلی کی عدالت نے جاسوسی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات رہنے والی سفارت کار مادھوری گپتا ملک کی خفیہ دستاویزات پاکستان کو فراہم کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔مادھوری گپتا آٹھ سال پہلے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں سیکنڈسیکرٹری پریس اینڈانفارمیشن کی حیثیت سے تعینات تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران ان کی دوستی پاکستانی آفیشلز مبشر رضا رانا اور جمشید سے ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ جمشید سے انہیں محبت ہو گئی تھی۔اور وہ ایک مقامی صحافی کے ذریعے انہیں بھارتی خفیہ معلومات فراہم کرتی رہیں۔مادھوری گپتا کودہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 22اپریل 2010ء4 کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا تھا۔ اور ان پر بھارت کی کلاسیفائیڈ معلومات پاکستانی آفیشلز کو فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا