شگر(عابدشگری) شگرسے تعلق رکھنے والے احمد علی ولد حاجی حسین ایمرجنسی ریسکیو 122میں بیسٹ فیزیکل اور بیسٹ کیڈیٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔انہیں پاسنگ آوٹ کے موقع پر دوران ٹرینگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا بیسٹ فیزیکل اور بیسٹ کیڈیٹ کا ایوارڈ دیدیا گیا ۔تفصیلات کے مطابقریسکیو 1122کی پاسنگ اوٹ کی تقریب میں ہوئی جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھرتی ہونے والے گریڈ پانچ سے 16 تک کے ملازمین موجود تھے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تجارت پنجاب علاء دین ،گلگت بلتستان کے وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ ،ریسکیو 1122پنجاب اور گلگت بلتستان کے بانی رضوان نصیر اور دیگر موجود تھے ذرائع کے مطابق ٹرنینگ مکمل کرنے والے 84ملازمین میں احمد علی بلتستان ریجن کا اکلوتا امیدوار تھے ان 84 میں سے آزاد کشمیر کی 23امیدوار تھے جبکہ زیادہ تر تعلق ہنزہ سے تھا 6لڑکیوں نے بھی ٹرینگ مکمل کی ہے 6ماہ کی ٹرینگ کے دوران بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ادارے کی جانب سے احمد علی کو بہترین فیزیکل اور اعلیٰ کاکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا