ضلع شگرڈ روکو آتشزدگی متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امدا د کے منتظر ہے۔رہنما مجلس وحدت المسلمین۔

0 0

شگر( پ ر) مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنما و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ڈوکو آتشزدگی متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امدا د کے منتظر ہے۔پانچ جانوں کی ضیاع ہونے پر بھی صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کی دلجوئی کیلئے نہ آنااور ان کی بے حسی انتہائی مایوس کن ہے۔اس سے صوبائی حکومت کی مسلکی اور علاقائی تعصب کھل کر سامنے آگیا ہے۔ کہ وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومتکس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دو ہفتے گذرنے کے باوجود کسی وزیر یا اعلیٰ حکام کی جانب سے متاثرین کی دلجوئی کیلئے نہ آنا واضح مثال ہے۔ اگر یہی واقعہ کشروٹ یا کسی دوسری جگہ رونما ء ہوتے تو وزراء اور وزیر اعلیٰ کی فوج فوری طور پہنچ جاتے لیکن شگر کے مخصوص حصے میں رونماء ہونے پر صوبائی حکومت کی جانب سے ٹس و مس نہ ہونا اسی بات کی دلیل ہے ۔پنجاب میں تیل چوری کرتے ہوئے جلنے والوں کیلئے کڑوروں روپے امداد فراہم کیا ہے لیکن ان مظلوموں کیلئے ایک روپیہ امداد نہیں دیا جارہا۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ڈوکو متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %