شگر( نامہ نگار)شگر بیسل میں دریاء پر تعمیر پل کو نامعلوم افراد نے آگ لگاکر دریاء برد کردیا۔یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق شگر کے دروافتادہ علاقہ باشہ کے آخری گائوں بیسل کو دریاء کے دوسری پار ملانے والی پل کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے دریاء برد کردیا۔جس کے بعد بیسل کی عوام کا دریاء باشہ کی دوسری جانب رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پل مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مویشیوں اور جانوروں کو دریا کے دوسری پار لے جانے کیلئے بنایا ہوا تھا ۔جو کہ دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے تک کارآمد ہوتا تھا لیکن گذشتہ رات نامعلوم افراد نے جانب سے پل کو آگ لگاکر دریاء برد دیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردیا گیا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا