ضلع شگرکے ٹو کے دامن میں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم۔

0 0

شگر(نامہ نگار)شگر الچوڑی میں پینے کا پانی اور ندی نالوں میں ظغیانی شدت اختیار کرگئی۔ علاقے میں پانی کی پائپ لائن نہ ہونے کہ وجہ سے لوگوں کو پانی کا حصول خواب بن چکا ہے۔ خواتین پانی کی حصول کیلئے کئی کئی میل دور جانے پر مجبور ہیں۔گدلہ اور گندہ پانی کی استعمال سے علاقے میں طرح طرح کی بیماریاں جنم لینے لگے۔الچوڑی یوتھ فورم کے صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں اور سرکاری حکام کی جانب سے الچوڑی کو بالکل ہی نظر انداز کیا جارہاہے۔دور جدید میں بھی لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔اور گندہ اور گدلہ پانی پینے پر مجبور ہے ۔ جبکہ پانی کی حصول کیلئے خواتین کو کئی کئی میل خواتین کو دربدر ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کی سالوں سے ندی نالوں کی جانب سے ظغیانی کے باعث قیمتی زمین اور درختان کی کٹاو جاری ہے تاہم کٹاو روکنے کیلے کسی قسم کی حکمت عملی اور اقدامات نہیں اٹھایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس سال بھی مزید کٹائو کا خدشہ موجود ہے۔لہذا فوری طوری نہروں کی صفائی کیساتھ ندی نالوں میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر کیلئے اقدامات کیا جائے اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلے اقدامات کیا جائے۔ورنہ الچوڑی کی عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website