سکردو(پریس ریلیز)سرتاج عزیز کمیٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے لئے مجوزہ انتظامی سیٹ اپ 2018ء غلامی کی بدترین شکل ہے ، اس سیٹ اپ کے ذریعے گلگت بلتستان میں بادشاہت کا نظام قائم ہوگا اور وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کا بلا شرکت غیر شہنشاہ اعظم ہونگے ، مجھے امید ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اس بدترین اور غلامانہ انتظامی سیٹ اپ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مجوزہ آرڈر آئین پاکستان کی مبینہ خلاف ورزی ہے ،آئین پاکستان میں کہا ں لکھا ہوا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم گلگت بلتستان کے لئے قانون بنائے گا اور جو پاکستان کا وزیر اعظم ہوگا وہ گلگت بلتستان کا بادشاہ بھی ہوگا اور گلگت بلتستان کے عوام اسکی رعایا ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان کو اس طرح کے اختیارات پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی حاصل نہیں ہے جو کہ گلگت بلتستان میں دی جا رہی ہے۔ کیا وزیر اعظم پاکستان کسی صوبے کا انتظامی سربراہ ہے ؟اگر نہیں تو گلگت بلتستان کا سربراہ کیسے ہوا اگر قانون وزیر اعظم نے ہی بنانا ہے تو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی ختم ہونا چائیے۔ اس مجوزہ آرڈر میں وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو بھی دوہری شہریت دے کر گلگت بلتستان کا شہری بنا دیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے باسیوں کو پاکستان کا شہری نہیں مانا گیا ہے ۔ کیا تنازعہ کشمیر پر استصواب رائے ہوئی تو پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو بھی رائے شماری میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ اس طرح تو بھارت کی ایک ارب آبادی کو بھی رائے شماری میں حصہ لینے کا حق مل جائے گی۔ منظور پروانہ نے کہا کہ اس آرڈر کی نفاذ سے بھارت کو زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ اس آرڈر کو جواز بنا کر بھارت بھی جموں و کشمیر سے اسٹیٹ سبجیکٹ رولز ختم کرے گا اور دیگر علاقوں سے لوگوں کو جموں و کشمیر میں بسا کر ڈیمو گریفی تبدیل کر ے گی ۔ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے مسلم لیگ ن کے اقدامات قابل قدر ہیں ، اس طرح کی آرڈرمسلم لیگ ن کی تین سالہ ترقیاتی کارکردگی پر پانی پھیر دے گی ۔یہ مجوزہ آرڈرنہ صرف عوام پر خود کش حملہ ہے بلکہ مسلم لیگ ن کی سیاسی خود کشی کا اعلامیہ بھی معلوم ہوتا ہے ۔ اسلام آباد تنازعہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کی سیٹ اپ دے اور قانون حق ملکیت کو بحال رکھے جو کہ عظیم تر قومی مفاد میں ہے ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا