چلاس( پ ،ر) محکمہ جنگلات چلاس کی ملی بھگت سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہورہی ہے جوتی جنگلات میں غیر قانونی کٹائی کے بعد اب تھور میں غیرقانونی طور پر لکڑی سپلائی کی جارہی ہے۔ ٹمبرمافیا اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے روزانہ ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی جوگاہ سے کھٹو سپلائی کرتے ہیں۔
دوسری طرف فارسٹ مجسٹریٹ دیامر کا کہنا ہے کہ ہر جگہ چیک پوسٹ موجود ہیں اور عوام اس سلسلے کو روکنے کیلئے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اُنہوں نے کہا ہے کہ چھاپہ مار ٹیم تیار کی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ضلعی مجسٹریٹ کو رپورٹ دے گی۔ عوام کا کہنا یہ ہے کہ جب تک مقامی سیاست دانوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتے یہ سلسہ ختم ہونے والا نہیں ہے کیونکہ اس وقت جو کچھ کیا جارہا ہے اس میں مقامی ٹمبر مافیا کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا