اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو انتظامی لحاظ سے مزید خودمختار بنانے سے متعلق تیار کردہ سمریوں پر حتمی مشاورت کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے قائم مقام وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق اجلاس میں آزادکشمیر کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہیں۔آزادکشمیر حکومت نے آئینی ترامیم اور کشمیر کونسل سے اختیارات کی واپسی یا خاتمے بارے اپنی حتمی سمری وفاقی حکومت کودو ہفتے پہلے بھیج دیا تھا جبکہ 13 اپریل کو وزارت امور کشمیر نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے نام سے ڈرافٹ کو وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کیلئے وزیر اعظم کو بھیجا تھا تاکہ حتمی منظوری مل سکے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تجویز سمری میں شامل نہیں ہے جبکہ کشمیر کونسل کے خاتمے کی تجویز زیر غور آسکتی ہے۔
گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کو انتظامی لحاظ سے مزید خودمختار بنانے سے متعلق تیار کردہ سمریوں پر حتمی مشاورت کیلئےاہم اجلاس۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا