گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) گلگت بلتستان میں عدالتی نظام کو بہتر کرنے اور گلگت بلتستان کی اعلیِ عدالتوں کا نام تبدیل کرنے اور اختیارات کی حصول کیلئے گلگت بلتستان کے وکلاء سڑکوں پر نکل آئے۔وکلاء نے گلگت ہائی کورٹ بار سے انسداد دہشت گردی عدالت گلگت بلتستان تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے گلگت بلتستان میں عدالتی نظام کر بہتر بنانے کیلئے پیش کئے اور اُن مطالبات پر فوری عملدرآمد کیلئے بھرپور نعرے بازی کی۔
مطالبات درج ذیل ہیں۔
1-گلگت بلتستان کونسل کو فلفور ختم کرکے اختیارات جی . بی اسمبلی کو منتقل کیا جائے۔
2-سپریم اپیلٹ کورٹ کو سپریم کورٹ اور چیف کورٹ کو ہائی کورٹ کا درجہ دیکر سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد چار اور ہائی کورٹ میں سات کی جائے۔
3-سپریم اپیلٹ کورٹ میں جج کی خالی نشست پر وکلاء میں سے میرٹ پر تعیناتی ہو-
4- چیف کورٹ میں گورننس آرڈر کی آرٹیکل 69 ( 1 ) کے تحت وکلاء کے 60 % اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں وکلاء کے 40% کوٹہ کو پورا کیا جائے. 5- وکلاء کے لئے ملک کے دیگر صوبوں کی طرز پر مختلف محکموں میں لیگل ایڈوائزر اور وکلاء کے لیے رہائشی اسکیموں کا اجراء کیا جائے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا