کھرمنگ(نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں صفائی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کا ادارہ قائم کیا ہے جس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر کی صفائی کی جاتی ہے۔ لیکن سیاحت کے حوالے اہم ترین ضلع کھرمنگ اور یہاں کے سیاحتی مراکز صفائی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سے کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ ضلع کھرمنگ میں ناقص صفائی اور کچرا اُٹھانے کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے خوبصورت وادیاں قبرستان کا منظر پیش کر رہا بلکہ عوامی سطح کچرے کی ڈمپنگ کیلئے شعور نہ ہونے کی وجہ سے تمام یونین کونسلز کے گلی گلی کچروں کا ڈھیر نظر آتا ہے۔ اس علاوہ سیورج نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقام پر بنے ہوٹلوں کے سیوریج لائنوں کو یا تو کھڈے کھود وہاں چھوڑ دئے جاتے ہیں یا صاف اور شاف ندیوں کی طرف راستہ بنایا جاتا ہے اس وجہ سے قدرتی طور پر منرل پانی کے ندیاں مضر صحت بنتی جارہی ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام یونین کونسلز میں ویسٹ منیجمنٹ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں اور سیاحتی مقامات پر گندی پھیلانے اور سوریج لائن کو صاف ندی میں چھوڑنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کریں تاکہ قدرتی خوبصورتی کی بحالی اور صاف ستھرا ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔
ضلع کھرمنگ میں ویسٹ منیجمنٹ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے خوبصورت سیاحتی مقامات پر کچروں کی ڈھیر۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا