اسلام آباد(زاہد حلیم) گلگت بلتستان میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز تبدیل ہو گئے۔گریڈ19کے افسر جواد اکرم سیکرٹری سروسز گلگت بلتستان سے تبدیل ہوکر ہوم سیکرٹری جی بی لگا دیاگیا ہے،ہوم سیکرٹری بلال احمد میمن کو تبدیل کرکے سیکرٹری ورکس ڈیپاٹمنٹ تعینات کردیاگیا اور تعیناتی کے منتظر عاصم نواز ٹوانہ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر و پاپولیشن تعینات ہو گئے۔
سید اختر حسین کو سیکرٹری ورکس سے تبدیل کرکے سیکرٹری سروسز و کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ جی بی لگا دیاگیا جبکہ خادم حسین سلیم کو سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک سے تبدیل کرکے سیکرٹری تعلیم تعینات کردیاگیا۔ ثناءاللہ کو سیکرٹری تعلیم سے تبدیل کرکے انتظامی بنیاد پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لگا دیاگیا جبکہ آصف اللہ کو سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف تعینات کر دیاگیا ہے، سجاد حیدرسیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک تعینات جبکہ ڈی جی ڈی ایم اے گلگت بلتستان طارق حسین کو تبدیل کرکے سیکرٹری ریونیو لگا دیاگیا ہے۔
سیکرٹری فنانس جی بی محمد یحیٰ اخونزادہ کو ڈی جی ڈی ایم اے کا اضافی چارج دے دیاگیا ہے اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر راشد علی کو فوری طور پر ایس اینڈ جے اے ڈی گلگت بلتستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا