بلوچستان اسمبلی کے قریب زوردار دھماکہ۔ کئی افراد شہید اور زخمی۔

0 0

کوئٹہ(مانیٹرینگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی سے 300 میٹر کے فاصلے پر جی پی او چوک میں پولیس ٹرک کو نشانہ بناتے ہوئے ایک دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید، اور 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔ دھماکے کے باعث اسمبلی کے اردگرد کی عمارتیں لرز اٹھیں جبکہ جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے والی ایک بس بھی متاثر ہوئی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website