بیجنگ (آئی این پی ) چین نے امسال ماحولیاتی تحفظ کی مدد کیلئے 49.7بلین یوآن (7.5بلین امریکی ڈالر ) مختص کئے ہیں ، وزارت ماحولیاتی تحفظ کے شعبہ منصوبہ بندی و فنانس کے ایک اہلکار یویانگ زن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک فضائی ، آبی اور زمینی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 39بلین یوآ ن دیئے جاچکے ہیں۔یوکے مطابق بیجنگ ، تیان جن ، ہیبی کے علاقوں میں صوبائی سطح کے 13علاقوں ، گردونواح کے علاقوں دریائے یانگ زی ڈیلٹا اور دریائے پرل ڈیلٹا میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کی کوششوں میں مدد کیلئے 16بلین یوآن کی مرکزی فنانسنگ مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیرہویں پنجسالہ منصوبے کی مدت (2016-2020ء ) کے آغاز سے مرکزی حکومت کے اس مقصد کیلئے اخراجات 27.2بلین یوآن تک بڑھ گئے ہیں، مرکزی حکومت نے آبی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 8.5بلین یوآن اور اراضی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے 6.5بلین یوآن مختص کئے ہیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا