اسلام آباد (زاہد حلیم)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پاکستان ایر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نئیر حیات کی ملاقات ،ملاقات میں گلگت بلتستان کیلئے پیّ ئی اے کی پروازوں کے شیڈول ،سہولیات ،پروازوں کی تعداد بڑھانے پر گفتگو ہوئی ،اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ پی آئی اے گلگت بلتستان کے مخصوص موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے پروازوں کے شیڈول اور تعداد بڑھانے اور گلگت بلتستان کیلئے نئے روٹس کے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ نئے سیزن کے اوائل سے ہی پروازوں کی تعداد بڑھائی جائے گیا اور گلگت بلتستان کیلئے نئے روٹس بھی شروع کئے جائیں گے اس کے علاوہ پی آئی اے اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کے تمام پروازوں نیشنل اور انٹر نئشنل میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور سیاحتی مواقع پر مشتمل کتاپچہ رکھنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
اس اقدام سے نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر گلگت بلتستان کی سیاحت کو تیزی سے فروغ ملے گا ۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نئیر حیات سے ملاقات، پی آئی اے گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔حفیظ الرحمن
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا