لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان نے نواز شریف کا سعودی حکومت کے ڈیل سے متعلق زیر گردش تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ خبر حیران کن ہے جس میں کوئی سچائی نہیں ہے، نواز شریف سعودی حکمران خاندان سے اپنے دیرینہ تعلق کی بنا پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں نواز شریف نے ہمیشہ اپنے ذاتی تعلقات کو بھی قومی مفاد کےلئے استعمال کیا ہے نہ کہ ذاتی مفاد کےلئے ، ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کا ریکارڈ گواہ ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ سمیت تمام اعلیٰ اداروں کا احترام کیا ہے، نواز شریف نے نہ صرف عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے بلکہ فیصلوں کے احترام میں مقدمات کا سامنا بھی کررہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کو یقین ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور اپنی بے گناہی ثابت بھی کریں گے، نواز شریف پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے اس لئے اجازت کا حصول ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ترجمان نے کہا کہ یہ تمام افواہیں ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام زیر گردش خبریں حقائق کے منافی ہیں میڈیا کو اس قسم کی خبروں کو نشر کرنے سے پہلے متعلقہ افراد سے گفتگو کرنی چاہیے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔واضح رہے کہ برطانوی جریدے ”دی ٹائمز “نے دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب میں نواز شریف کے معاملات طے پانے کا امکان ہے، نواز شریف ایک بار پھر جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں اور سیاست سے کنارہ بھی کر سکتے ہیں۔جریدے نے یہ بھی لکھا ہے کہ نواز شریف سیاست چھوڑنے کی حامی بھر چکے ہیں اور نواز شریف پر دبا ڈال کر شہباز شریف کو جانشین نامزد کیا گیا ہے۔ برطانوی جریدے نے مزید لکھا ہے کہ جلاوطنی پر نواز شریف کی مقدمات سے جان چھوٹ سکتی ہے، سعودی ڈیل کے تحت نواز شریف کا کیسز سے چھٹکارا ممکن ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا